مردان ( نامہ نگار ) مردان میں عیدالاضحی کے دو روز میں ٹریفک کےمتعدد حادثات رونما ہوئے جس کی وجہ سے ہسپتال میں زخمیوں کے لیے جگہ کم پڑ گئ۔ مردان میں عیدالاضحی کے دوسرے اور تیسرے روز ٹریفک کے سینکڑوں حادثات ہویے اور صرف مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں چار سو سے زاید حادثات ریکارڈ ہویے عید کے دوران جہاں پولیس نفری سیکورٹی کے لیے موجود رہی وہاں ٹریفک پولیس کا عملہ غائب رہا اور شہر کے اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر ٹریفک پولیس دکھائ نہیں دے رہی تھی ٹریفک حادثات کے نتیجے میں مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے وارڈوں میں زخمیوں کے لیے جگہ کم پڑگئ اور بعض زخمی بیڈ نہ ہونے کی وجہ سے سٹریچروں پر پڑے رہیے جبکہ بعض کو پشاور منتقل کر لیا گیا