راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)عید کی چھٹیوں میں راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں13 کا اضافہ ہوا ہے۔جس کے بعد اب کل مریضوں کی تعداد94ہوگئی ہے۔جس میں راول ٹائون کے52،پوٹھوہار ٹائون19،چکلالہ کینٹ4، راولپنڈی کینٹ9اور 10مریض ضلع کی دوسری تحصیلوں سے ہیں۔اس کے علاوہ دس ایسے تھے جو بیرون ممالک سے آئے تھے۔حالانکہ ضلعی حکومت نے عید پر ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی تھیں اور عید کے روز سمیت روزانہ شام کو انٹی ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوتا رہا ہے۔