• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی پانی کے نکاس کا انتظام نہ کرنے پر دیہاتیوں کا احتجاج

سرگودھا(نامہ نگار) دریائے جہلم پر لنگر والا کے قریب پل کو ملا نے والی زیر تعمیر سٹر ک کے نیچے سے سیلابی پا نی کے نکا س کا بندوبست نہ کرنے کیخلاف 14 دیہات کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور موقف اختیار کیا کہ سڑک اونچی تعمیر کرنےسے نکاسی آب کیلئے انتظام نہ کیا گیا تو سیلاب کے دوران 14 دیہات پا نی میں ڈو ب جا ئیں گے ۔چھوٹا ساہی وال کے 14 دیہات چاندنہ ‘غا ز ی آ با د‘خشکن‘ جلہ زیریں‘ دھیر و وال‘ دادن ‘پیر‘ٹھٹھی را جو وغیر ہ کے مکینو ں نے اس امر پر شد ید احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پل کی رابطہ سٹرکیں اس انداز سے اتنی اونچی تعمیر کی جا رہی ہیں کہ دریا میں سیلاب آ نے کی صورت میں 14 دیہاتوں کے 30 ہز ا ر سے زائد مکینو ں کی زند گیو ں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ متاثرین نے مطالبہ کیا کہ سڑک کی نیچے سے نکاسی آب کیلئے بندوست کیا جائے تا کہ سیلاب کی صورت میں ان کے دیہات زیر آب نہ رہیں ۔
تازہ ترین