صوابی( نمائندہ جنگ) ضلع صوابی میں قتل کی وارداتوں اور ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق جب کہ پانچ زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق موضع مانیری میں برادر نسبتی نوید علی کی فائرنگ سے بہنوئی امیر شاد اور ایک راہگیر گاڑی بان بائیس سالہ ساجد علی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔موضع کالو ڈھیر تر لاندی میں موٹر سائیکل کے حادثے میں جواد کی بیٹی جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا ۔ علاقہ سلیم خان میں ٹریفک کے حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثناء صوابی مر دان روڈ پر کار کے حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔