چارسدہ (آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں طور خم اور چمن بارڈر بند کرنے سے دونوں ملکوں کے عوام میں نفر تیں بڑ ھیں گی ، عمران خان صوبے کے حقوق کے حوالے سے اندھے اور بہرے ہو چکے ہیں ، سی پیک منصوبہ کے حوالے سے وزیر اعظم اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں ۔ وہ ولی باغ میں عید کے موقع پر کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔