مردان میں پولیس اوراشتہاریوں میں مقابلے کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ اوجاں بحق جبکہ ایک مفروربھی ماراگیا۔
ڈی ایس پی شاہ ممتاز کے مطابق خرکی میں پولیس اوراشتہاریوں میں فائرنگ کے تبادلے میں قتل کے مقدمے کااشتہاری ملزم ماراگیا ۔اس کے ایک ساتھی کوپولیس نے گرفتارکرلیاہے۔مقابلے میں ایس ایچ اوتھانہ خرکی فضل مالک شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شدیدزخمی ہونے والے ایس ایچ اوتھانہ خرکی فضل مالک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی بڑھادی گئی ہے اورمشتبہ افراداورمشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔