گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر انور امان نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، ڈاکٹروں کی حاضری چیک کی اور مریضوںسے بات چیت کی انہوں نے ڈاکٹروں اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ اوقات کار کی سختی کیساتھ پابندی کریں مریضوں کے ساتھ حسن اخلاقی سے پیش آئیں ایم ایس نے غیر حاضری پر 6ملازمین کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے اور ان سے جواب طلبی کر لی ہے ایم ایس نے کہا کہ سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔