مردان (نمائندہ جنگ) پارہوتی میں کرایہ نہ ملنے پر سرکاری پرائمری سکول کو تالے لگادیئے گئے ، سینکڑوں بچے سڑکوں پر بیٹھ کر پڑھائی کرنے لگے خیبرپختون خوا کے وزیرتعلیم محمد عاطف خان کے آبائی حلقے پی کے 30کے علاقہ پارہوتی میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول نواب خان پارہوتی کی عمارت ڈیڑھ سال قبل گراکر سکول کرائے کی عمارت میں منتقل کردیاگیا پانچ سو سے زائد طلباء جب عید کی چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد سکول پہنچے تو پتہ چلا کہ مالک مکان نے سکول کو تالے دیئے ہیں جس کے بعد مقامی لوگوں نے تدریسی عملے کے لئے چارپا ئیاں لا ئے جبکہ بچے سڑک اور گلیوں میں بیٹھ گئے سکول کے مالک جنگریز خان نے بتایاکہ گذشتہ پندرہ ماہ اسے کرایہ ادانہیں کیاجارہاہے اور وہ ایجوکیشن دفتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گیاہے اور مجبور ہوکر سکول کو تالے لگادیئے ادھر علاقے کے ضلع کونسلر نعیم انور نے اطلاع ملتے ہی مذکورہ سکول پہنچ گیا اور مالک مکان سے مذاکرات شروع کئے تاہم وہ ادائیگی کے بغیر سکول کھولنے کوتیارنہیں تھا جس پر ڈسٹرکٹ کونسلر نے اپنی جیب سے پچاس ہزار روپے اداکرکے سکول کھلوایاد ریں اثناء ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سراج محمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری عمارت کی تعمیر کے لئے فنڈز کی فراہمی میں ضلعی حکومت لیت ولعل سے کام لے رہی ہے ڈسٹرکٹ ممبر نے سکول کھلوانے کے لئے پچاس ہزار روپے عطیہ دیاہے اور سکول میں اب معمول کی تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں ۔