• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی ہر کوشش کی مذمت کرتے ہیں، رانا افتخار

مظفرآباد(نامہ نگار)مسلم کانفرنس اوورسیئرز بورڈ کے وائس چیئرمین رانا افتخار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے گریز کر کے جب تک مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نہیں نکلتا اس وقت تک ایسے اقدامات سے کشمیریوں کی قربانیوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن کے غیر آئینی اقدامات کو مل کر روکیں ۔مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کی داعی ہے اس کا فیصلہ مقبوضہ کشمیر آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے مل کر کرنا ہے ۔مسلم لیگ ن کے ایسے اقدامات کی شدید مذمت کریں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت کو مل کر گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہ ہونے دیں۔  پاک چائنہ راہداری کی آڑ میں حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو سرد خانے کی نذر کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔کشمیری قوم پاکستان کی ترقی کیلئے روز اول سے قربانیاں دیتی آرہی ہے مگر جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کشمیریوں کی شہادتوں اور لاکھوں زخمی لاپتہ کشمیریوں کے خون نے تحریک آزادیکی شمع کو روشن کیے رکھا کو نظر انداز کرنا افسوسناک امر ہوگا۔حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے اور مسلم لیگ ن کی آزادکشمیر میں قائم حکومت اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے اقدامات کی کھل کر مخالفت کر ئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں شدید احتجاج کرینگی ۔
تازہ ترین