راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ ایریاز کے مزید 94مقامات سے ڈینگی لاروا نکل آیا ، کینٹ کے گھروں کے اندر سے 89مقامات اور پانچ کاروباری مراکز سے لاروا نکلا ، پانچوں کاروباری مراکز کو سربمہر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، جمعہ کو راولپنڈی کینٹ ایریاز کے گھروں کی آبادیوں نصیر آباد ، سلطان آباد ، گوالمنڈی ، فیکٹری کوارٹرز ، غازی آباد ، اعظم کالونی اور فضل آباد وغیرہ کے 1327گھروں کی چیکنگ کی گئی تو 58مقامات سے لاروا برآمد ہوا، چکلالہ کینٹ ایریاز کی آبادیوں ڈھوک چراغدین ، گلستان کالونی ، لالکڑتی ، رحیم آباد اور جھنڈا چیچی کے 829گھروں کی چیکنگ کے دوران 31مقامات سے لاروا برآمد ہوا،راولپنڈی کینٹ بورڈ حکام کے مطابق نیوپاک کلینرز کوئلہ سنٹر صدر ، ڈاکٹر فاروق کلینک آدم جی روڈ ، ڈبلیو ولسن پلازہ مال روڈ ، ماشا اللہ کار پارکنگ غازی آباد اور سنی کارپارکنگ وغیرہ سے بھی ڈینگی لاروا برآمد ہوا ، جس پر آر سی بی کو انہیں سربمہر کرنے کیلئے لکھ دیا گیا ۔