• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کاسینئر صحافی زاہد ملک کے انتقال پران کے اہلخانہ سے اظہار افسوس

    اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جمعہ کومعروف صحافی ، مصنف اور دانشور روزنامہ پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر انچیف مرحوم زاہد ملک کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے اہلخانہ سے  انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر داخلہ نے مرحوم زاہد ملک کی حب الوطنی، صحافتی اور ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شعبہ صحافت میں عظیم خدمات سرانجام دی ہیں۔ وزیر داخلہ نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔  
تازہ ترین