ملتان کی تحصیل شجاع آبادمیں لین دین کےتنازعے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیااور فرار ہوگیا۔
پولیس کےمطابق قتل کا واقعہ شجاع آباد کےعلاقے آلےوالی کےقریب پیش آیا۔جب بیس سال مجاہد نے اپنے باپ بشیر کو چھریوں کےوار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بیٹے نے کاروبار کے لئے باپ سے پیسے مانگے تھے، لیکن نہ دینے پر اُسے قتل کردیا۔ فرار بیٹے کی تلاش جاری ہے۔