ملتان ،میاں چنوں،لاہور(این این آئی،نامہ نگار ، کرا ئم ر پو رٹر سے)لاہور میں داعش کے 4 مبینہ دہشتگرد ،ملتان ،میاں چنوں میں20 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری کومبنگ آپریشنز کے تسلسل کے تحت ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم میں بھی پولیس اور حساس اداروں نے باہمی تعاون سے آپریشن کیا ٗکومبنگ آپریشن کے دوران شناختی دستاویزات پیش نہ کرنے والے مشتبہ افراد سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ٗ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا علاوہ ازیں میاں چنوں تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او محمد اقبال بھاٹی نے شہر اور نواحی علاقوں سے سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشکوک افراد کو پکڑ کر ان کے قبضہ سے ٹرپل ٹو گن اور بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو حوالات میں بند کر دیا ادھر صو با ئی دا ر الحکو مت میں انسداد دہشت گردی فورس اور حساس ادروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال ٹاون کے علاقے مون مارکیٹ کے قریب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلو بادوری مواد، سیفٹی فیوڑ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔ گرفتار کیے جانے والے مبینہ دہشت گردوں میں عبداللہ عالم، محمد حفیظ، نثار احمد اور احمد تصور شامل ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق دہشت گرد حساس دفاتر اور اہم ملازمین کو نشانہ بنانے کا پلان بنا چکے تھے اور جلد ہی کارروائی کے لئے تیار تھے۔