گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے گوجرانوالہ متوقع دورہ کے باعث ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، تمام ادارے اور عملہ الرٹ رہے ، شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے عملہ سارا دن مصروف رہا ، ڈی سی او محمد عامر جان نے جناح اسٹیڈیم میں ہیلی پیڈ کا معائنہ کیا ۔