گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) محکمہ تعلیم کے مختلف آفیسران نے سکولوں پر چھاپہ مار کر 37اساتذہ کو غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ ، محکمہ تعلیم کے مختلف افسران نے بوائز اور گرلز سکولوں پر چھاپے مارے تو 37اساتذہ کلرک اور درجہ چہارم کے ملازمین مقررہ اوقات کے دوران اپنی اپنی ڈیوٹی سے بغیر اطلاع غائب تھے ۔