ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈملتان نے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2016کے نتائج کا اعلا ن کردیا جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں برس امتحان میں 57ہزار308امیدوار شریک ہوئے ، جس میں سے 34ہزار457نے کامیابی حاصل کی ، اس طرح امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 60.12فیصد رہا ، پری میڈیکل گروپ میں 12ہزار 455امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 10ہزار 553پاس ہوئے ، اس طرح پری میڈیکل گروپ میں کامیابی کا تناسب 84.72فیصد رہا ، پری انجینئرنگ گروپ میں 10ہزار 125امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 7ہزار552کامیاب ہوئے ، کامیابی کا تناسب 74.58فیصد رہا جنرل سائنس گروپ میں چھ ہزار 515امیدوارو ں نے شرکت کی جس میں سے تین ہزار 755پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 57.63فیصد رہا ، کامرس گروپ میں دو ہزار 925امیدوار شریک ہوئے ، جس میں ایک ہزار 625پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 55.55فیصد رہا ، آرٹس گروپ میں 25ہزار288امیدوارشریک ہوئے ، جس میں سے 10ہزار972امیدوار پاس ہوئے ، کامیابی کا تناسب 43.38فیصد رہا ،علاوہ ازیں امتحان میں مجموعی طور پر مرد امیدواروں کی تعداد 28ہزار 874تھی جس میں سے 15ہزار 601پاس ہوئے کامیابی کی شرح 54.03فیصد رہی ، جبکہ امتحان میں خواتین امیدواروں کی تعداد 28ہزار434تھی جس میں سے 18ہزار856پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 66031فیصد رہا۔