ملتان،ڈیرہ غازیخان(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ ) تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر سالانہ امتحان2016ءمیں ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر مجموعی طور پر 14امیدواروں کے خلاف یو ایم سی درج کئے گئے ۔تمام کیسزکا فیصلہ کردیا گیاجس کے مطابق تمام امیدواروں کو سزا سنا دی گئی جبکہ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان میں نقل اور دیگر غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کے 6 کیس رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے دو کو سزائیں دی جاچکی ہیں اور چار زیر سماعت ہیں . انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2016کا کوئی بھی نتیجہ زیر التواء نہیں رکھا گیا ہے . شیخ امجد حسین نے بتایاکہ امیدواروں کو رزلٹ کارڈ کی ترسیل فوری شروع کر دی جائے گی. ریگولر امیدواروں کو رزلٹ کارڈ ان کے اداروں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے پتوں پر ارسال کیا جائے گاتاہم رزلٹ کارڈ نہ ملنے کی صورت میں بورڈ سے رجوع کیاجاسکتا ہے