• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرینک لیمپارڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو الیون کو شکست دیکر حبیب بینک انڈر 23 یوتھ فٹ بال لیگ کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ککری گرائونڈ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں  فرینک لیمپارڈ الیون نے کرسٹیانو رونالڈو کو 2-1 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ لیمپارڈ الیون کے فارورڈ زبیر نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ عاقب علی نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ کرسٹیانو رونالڈو الیون کے عبید سو مار نے اپنی ٹیم کا واحد گول کیا۔
تازہ ترین