ملتان ،سکندرآباد (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران جاری ہے، اتوار کے روز بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا، چھٹی کے روز شہروں میں دن کے اوقات میں 3سے 4 گھنٹے مسلسل بندش نے شہریوں کو پریشان کئے رکھا،اتوار کے روز مختلف فیڈرز پر طویل بریک ڈاؤن سے بھی شہری پریشان رہے،شجاع آباد اور سکندرآباد گردنواح میں موسم کی تبدیلی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا دوراینہ کم نہ ہوسکا ،شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے فوری کاروائی کامطالبہ کیاہے،سیالکوٹ،سرائے عالمگیر،لالہ موسیٰ،پنڈی بھٹیاں،منڈی فیض آباد و دیگر شہروں میں 10سے12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی و حبس نے شہریوں کا برا حال کردیا،بجلی کی طویل بندش سے فیکٹریاں بند اور کاروبار ٹھپ ہوگئے ہیں،خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،گھروں ، ما ر کیٹوں ، بازاروں میں پا نی کی قلت پید ا ہو گئی شادی والے گھروں میں میز بانوں کو اضا فی اخرا جات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے طلبا وطالبات کو پڑھائی میں دشواریوں کا سا منا ہے ،شہر میں کاروباری سرگزرمیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں ۔ لوڈشیڈنگ