راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر120 ہوگئی ہے۔ اور او سطاً روزانہ دس سے پندرہ مریضوں کا اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ برس اب تک مریضوں کی تعداد325 تھی۔رواں برس اب تک راول ٹائون کے68،پوٹھوہار ٹائون25،چکلالہ کینٹ3،راولپنڈی کینٹ 13اور 10مریض ضلع کی دوسری تحصیلوں سے ہیں۔اس کے علاوہ دس ایسے تھے جو بیرون ممالک سے آئے تھے۔ گزشتہ برس کل مریضوں کی تعداد3303تھی۔جس میں راول ٹائون کے 1882،پوٹھوہار ٹائون730، چکلالہ کینٹ213، راولپنڈی کینٹ361اور دیگر تحصیلوں کے 117مریض تھے۔