پشاور( کرائم رپورٹر) مردان کچہری میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والا خودکش غیر ملکی تھا۔ 2ستمبر کو ہونے والے دھماکے میں تین پولیس اہلکاروں اور تین وکلاء سمیت 13سے زائد افراد جاں بحق اور 60سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آورکے بدن کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئے تھے جسکے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور پاکستانی نہیں بلکہ غیر ملکی تھا ، ذرائع کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس ناصر خان درانی نے جان پرکھیل کر خودکش حملہ آور کو روکنے والے پولیس اہلکار کے نام سے مردان کی اہم شاہراہ منسوب کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔