سکھر(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کی جانب سے پی ٹی آئی کے رائیونڈمارچ کے خلاف ڈنڈا بردار ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء عمران خان کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے، ریلی کی قیادت ضلعی صدر امام الدین کھوسو نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پی ٹی آئی سربراہ کی جانب سے رائیونڈ کی جانب مارچ کا اعلان کیا گیا ہے مگر ن لیگ کے کارکنان اپنے قائدین کے گھروں کا دفاع کرنا جانتے ہیں ، قائدین کے گھروں کے تحفظ کے لئے ہرقربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔