مردان(نمائندجنگ)مردان پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر 2 خود کش جیکٹس ، تین ہینڈگرنیڈ اوراسلحہ برآمد کرلیاگیا کاروائی کے دوران بڑی مقدارمیں منشیات بھی پکڑی گئی ڈی ایس پی سٹی شاہ ممتاز خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ کچہری میں خودکش دھماکے کے بعد سائنسی بنیادوں پر دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن جاری تھا گذشتہ شب ذرائع سے دہشت گردوں کی نیٹ ورک کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر شہر کے مضافات میں مشترکہ سرچ اپریشن کیا جس کے دوران 2 مبینہ دہشت گرد گرفتارکرلئے گئے ان کی نشاندہی پر دو خودکش جیکٹس اورتین ہینڈ گرنیڈ بھی برآمدکرلئے گئے جو بنجر اراضی میں دفن کئے گئے تھے ڈی ایس پی سٹی کے مطابق دہشت گرد وں سے ابتدائی تفتیش میں معلوم ہواہے کہ وہ حساس مقامات کو نشانہ بناناچاہتے تھے اور اس کے لئے منصوبہ بندی کررکھی تھی سرچ اپریشن کے دوران 9مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیاگیا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور کارتوس بھی برآمدکرلیاگیا ڈی ایس پی سٹی نے بتایاکہ سرچ آپریشن کے دوران5 مجرمان اشتہاری و48 افراد کواندیشہ نقص افراد کو بھی حراست میں لیاگیاہے جبکہ3 کلاشنکوف، 3 بندوق، 1 رائفل،9 عدد پستول اور 110 مختلف بور کے کارتوس ساڑھے سات کلو گرام منشیات بھی برآمد کر کے ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔