راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی میں اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کویقینی بنایاجائے ۔سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ آرپی او محمد وصال فخر سلطان راجہ نے پیرکو ریجنل آفس میں ضلع راولپنڈی میں حفاظتی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اہم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پی کے مطابق سکیورٹی انتظامات کویقینی بنایاجائے اجلاس میں اسرار احمد خان سی پی او راولپنڈی،عرفان طارق ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی اور محمد عتیق طاہر ایس پی پوٹھوہار ڈویژن نے شرکت کی اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ ضلع بھر میں اہم تنصیبات کے سیکورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔اہم تنصیبات کے سیکورٹی افسران سے میٹنگ کرکے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو بمطابق ایس اوپی یقینی بنایا جائے تاکہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کوئی ناخوشگوارواقعہ رونما نہ ہو۔