پشاور(نیوز ڈیسک) سیکورٹی خدشات اور نامعلوم افرادکی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد گورنمنٹ فضل حق کالج مردان کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا ہے مقامی پولیس کی جانب سے کالج کو سیکورٹی دینے سے انکار پر کالج انتظامیہ نے ادارہ تاحکم ثانی بند کر دیا جس پر عیدالاضحی کی چھٹیوں کے بعد پیر کے روز کالج کھلا تھا انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات اور دھمکیوں بارے مقامی پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس نے مدد سے انکار کردیا جس پر کالج کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا کالج بند ہونے سے پشاور سمیت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے طلباء واپس ان کے گھروں کو بھجوادیا گیا ۔ دریں اثناء طلباء کے والدین اور عوام نے اس امر پر تشویش کااظہار کیا ہے کہ کالج انتظامیہ کی درخواست کے باوجود پولیس نے کیوں کر مدد نہیں کی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد بھی کالجز کو سیکورٹی کے لئے فنڈز یا مدد فراہم نہیں کررہی۔