• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور کوئٹہ میں کانگو وائرس سے ہلاکتیں، ملتان میں مشتبہ مریض

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں کانگو وائرس سے ایک اور ہلاکت جبکہ  مذید ایک شخص متاثر ہو گیا ہے جس کے بعد رواں سال شہر میں کانگو وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد7ہوگئی ہے جن میں سے 5افراد کو دیگر شہروں سےعلاج کے لئے کراچی لایا گیا تھا ۔کوئٹہ سے نمائندہ جنگ کے مطابق فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا جبکہ کوئٹہ اور پشین کی دو خواتین سمیت تین مریضوں کو کانگو وائرس کے شبہے میں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے ۔ملتان سے نمائندہ جنگ کے مطابق نشتر ہسپتال میں کانگو بخار کے شبہ میں مریض داخل کرایا گیا ہے ،43 سالہ خالد محمود ولد محمد صادق کا تعلق یوسف کالونی ملتان سے ہے ،وہ ٹیچنگ کے شعبہ سے منسلک ہیں ،عیدالاضحیٰ کے دوران جانوروں سے ان کی ہینڈلنگ رہی ۔
تازہ ترین