لندن(جنگ نیوز) ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے کہاہے کہ ایم کیو ایم بانی نے ہی مہاجروں کو شاخت دی لہٰذاکسی بھی قسم کا مائنس الطاف حسین فارمولا قبول نہیں ہے۔ ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم قائد نے مہاجروں کو شناخت دی، ان کے بغیر متحدہ قومی موومنٹ کچھ بھی نہیں جب کہ کسی بھی قسم کا مائنس الطاف حسین فارمولا قبول نہیں ہے۔ الطاف حسین اپنی ذات میں ایم کیوایم ہیں۔