صوابی( نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر صوابی مطیع اللہ خان کی یقین دہانی پر انجمن دکانداران صوابی سٹی نےانتظامیہ کے نا مناسب رویئے کے خلاف آج شٹرڈائون ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا اس سلسلے میں صدر محمد لائق ، جنرل سیکرٹری محمد علی ، نائب صدر عنایت اور فضل امین وغیرہ کی قیادت میں وفد نے ڈی سی صوابی کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ہر دکاندار دکان کے آگے پانچ فٹ تک سامان رکھے گا اگر اس سے تجاوز کیا گیا تو جر مانہ کیا جائیگا ۔