مانسہرہ(نمائندہ جنگ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمن آج 21ستمبر بروز بدھ بعد از نماز ظہر بار کلب فوارہ چوک ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گے۔ جمعیت علما ء اسلام ضلع مانسہرہ کے امیر و سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ کی قیادت میں قافلہ ایک جلوس کی شکل میں اس کنونشن میں شرکت کرے گا اس سلسلہ میں جمعیت علماء اسلام کے ترجمان نے بتایا کہ 12بجے غازی کوٹ سے قافلہ روانہ ہوگا