• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں شاہراہوں کےتین منصوبوں کیلئے 400ملین کی منظوری

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت نے راول روڈ اور ٹیپوروڈ کو ملانے والی رحیم آباد لنک روڈ کیلئے 250ملین روپے کی منظوری دیدی ہے جبکہ ہائیکورٹ اور اڈیالہ روڈ کے اضافی کام کیلئے بھی  149.4ملین روپے  فراہم کرنے کی منظوری دی گئی، ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صوبائی سیکرٹری ہائوسنگ ، اربن و فزیکل پلاننگ کی زیر صدارت ہونے والے ڈی ڈی ایس سی کے اجلاس میں دیگر منصوبوں کے علاوہ آر ڈی اے کے تین منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 400ملین روپے کی منظوری دی گئی، اس اجلاس میں ڈائریکٹر انجینئرنگ آر ڈی اے محمد اکرم صوبن بھی موجود تھے ، اجلاس میں ہائیکورٹ روڈ کے اضافی کام کیلئے 66.6ملین روپے جبکہ اڈیالہ روڈ کے اضافی کام کیلئے 82.8ملین روپے کی منظوری دی گئی، واضح رہے کہ ہائیکورٹ روڈ اور اڈیالہ روڈ پر پہلے ہی کام مکمل ہو چکا ہے ، ان دونوں منصوبوں کے اضافی کام کیلئے آر ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ نے مزید گرانٹ کی ڈیمانڈ کی تھی جس کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تازہ ترین