• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس وصولیوں میں کمی کا سامنا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ بورڈ  کی طرف سے   66ہزار سے زائد پراپرٹی ٹیکس دہندگان کو ٹیکس چالان  بھجوانے کے باوجود پہلے اڑھائی ماہ میں 10سے 12کروڑ روپے کی ٹیکس ریکوری ہو سکی ہے ،30ستمبر تک ٹیکس ادائیگی پر 15فیصد رعایت ہونے کے باوجود کینٹ میں ٹیکس ادائیگی کم  رہی ہے ، کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کیلئے پراپرٹی ٹیکس  وصولیوں کی ڈیمانڈ 56کروڑ روپے ہے ، گذشتہ مالی سال کے دوران 30ستمبر تک 21کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں ، ادھر کینٹ بورڈ کے متعلقہ شعبے کے حکام نے ریکوری کو بہتر بنانے کیلئے شہریوں میں آگاہی مہم شروع  کر دی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ عید کی وجہ سے ریکوری کم رہی ہے ،30  ستمبر تک ریکوری اچھی ہو جائیگی، ذرائع کے مطابق پانچ مرلے اور اس سے کم کے مالکان سے صفائی چارجز کی وصولی سے اس مد میں گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ وصولیوں کی توقع ہے۔
تازہ ترین