جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جے یو آئی انہیں ظالموں سے نہیں بچا سکتی، اسی لیے کوئی دُم خان اور کوئی کسی اور خان کے پیچھے لگا ہوا ہے۔
ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر درست نہیں، اب جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کی بڑی طاقت بن چکی ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد میں ’جیو نیوز‘ کے نمائندے ارشد وحید چوہدری سے خصوصی گفتگو کے دوران مولانا فضل ا لرحمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر مؤثر انداز میں اٹھایا جا رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزارت خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ کشمیر کمیٹی کو نظر انداز کرکے فیصلے نہیں کرنے چاہئیں، اس لیے 27 ستمبر کو کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں بیرون ممالک بھیجے جانے والے ارکان پارلیمنٹ کے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔