صوابی( نمائندہ جنگ )صوابی کی یونین کونسل مانیری پایاں 1 صوابی کے جنرل کونسلر کے ضمنی الیکشن میں ون ٹو ون کے مقابلے میں آزاد امیدوار نیاز محمد نے میدان مار لیا ۔الیکشن کمیشن صوابی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل مانیری پایاں ون کے ضمنی الیکشن کے سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب امیدوارجنرل کونسلر نیاز محمد نے 927ووٹ حاصل کئے جب کہ اس کے مد مقابل امیدوار رخسار علی نے 536ووٹ حاصل کئے الیکشن کے لئے چار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے ۔