• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم آر سی پی امتحان کیلئے راولپنڈی میڈیکل کالج میں کورس کا انعقاد

راولپنڈی(جنگ نیوز) راولپنڈی میڈیکل کالج اس وقت پاکستان کا واحد میڈیکل کالج ہے جس نے ایم آر سی پی Paces(UK)کا کورس پرنسپل پروفیسر محمد عمر کی رہنمائی میں منعقد کیا ،یہ کورس ان ڈاکٹرز کے لئے ہے جو برطانیہ کے میڈیکل امتحان (Paces)MRCPکا امتحان دینا چاہتے ہیں اور وہ MRCP پارٹ ون اور پارٹ ٹو پاس کرچکے ہیں۔اس کورس کا بنیادی مقصدMRCP-UK کے لئے امتحانی مرکز راولپنڈی میڈیکل کالج میں کرنا ہے اس سے پہلے یہ امتحان انگلینڈ کے علاوہ انڈیا اور دبئی میں ہوتا ہے جس کے لئے امیدواروں کو ان ملکوں میں جانا پڑتا ہے یہ کورس پاکستان میں آنے سے ان کو باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، یہ کورس منعقد کرنے میں پاکستانی ڈاکٹرز جو برطانیہ میں رائل کالج آف فزیشن کے تربیت یافتہ ٹیوٹر ہیں اور وہاں ایم آر سی پی کے امتحان بھی لیتے ہیں کی کاوشیں بھی شامل ہیں،اپنے خطاب میں پروفیسر محمد عمر نے یوکے ٹیوٹر ڈاکٹر اسماء کاظمی، ڈاکٹر احمد ولید اور ڈاکٹر مشتاق آفریدی کی کوششوں کو سراہا۔ ڈاکٹر اسماء اور ڈاکٹر ولید نے کورس مقاصد اور طریقہ کار کے بارے میں بتایا ، اس سے پہلے MRCP-UK کا کورس مار چ میں راولپنڈی کالج میں منعقد ہوا تھا اب اس کورس میں 26 ڈاکٹر شرکت کر رہے ہیں جو ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہیں بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
تازہ ترین