ملتان ،کراچی(سٹاف رپورٹر،این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 28سالگرہ کے سلسلے میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئیں اور ان کی عمردرازی اور سلامتی کے لئے خصوصی طور پر دعائیں مانگی گئیں ،ملتان میں پیپلز پارٹی کے زیراہتمام شیر شاہ روڈ پر ایس او ایس ولیج میں کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب منعقد ہو ئی جس میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے سید عبد القادر گیلانی، خواجہ رضوان عالم ودیگر نے شرکت کی، رہنماؤں کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو کی قیادت نے پارٹی اور کارکنوں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے جو مستقبل قریب میں پارٹی اور کارکنوں کو نیا حوصلہ دے گی،پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کے سابق صدر سلیم الرحمنٰ کے دفتر پرانا شجاعباد روڈ پر کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی،جس کی صدارت ملک ابو بکر اعوان نے کی ، تقریب سے سلیم الرحمن مئیو، ابوبکر اعوان ، چوہدری محمدحسین ، ملک بشیر ، چوہدری عبداللہ مئیو ، ملک شفقت رضا اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا،اس موقع پر کبوتر بھی آزاد کئے گئے اور کھانا اور کیک بھی تقسیم کیا گیا ،دریں اثناء پیپلز پارٹی کے سابق سٹی جنرل سیکریٹری ایم سلیم راجہ کے دفتر میں بھی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جس میں سابق وفاقی وزیر ملک مختاراعوان ، ڈاکٹر جاوید صدیقی ، خواجہ رضوان عالم ،چوہدری محمد حسین ، حفیظ احمد بٹ ، ابوبکراعوان ،رئیس قریشی ، مرزا نذیر بیگ ، شہناز لودھی ، آصف رسول اعوان ، چوہدری یٰسین ، شگفتہ حبیب سمیت درجنوں کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی ، اور ساجد خان بلوچ نے بھی چوک نواں شہر پر دفتر میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کا اہتمام کیا جس میں رانا الطاف حسین ، نعمان اختر ، عیسی بھٹہ ،ملک اشفاق ودیگر نے شرکت کی ،علاوہ ازیں دیگر مقامات پر بھی جیالے کارکنوں نے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹے،دریں اثناپی ایل ایف کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار ہال میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی 28 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی، تقریب سے پیپلز لائرز فورم کے جنو بی پنجاب کے جنرل سیکریٹری شیح غیاث الحق ، مرزا عزیزاکبر بیگ،خواجہ رضوان عالم، رائو ساجد، ڈاکٹر جاوید صدیقی، مہر اقبال سرگانہ،عارف شاہ، صفدر سرسانہ اور ملک نسیم لابر نے خطاب کیا۔دریں اثناء پیپلز لیبر بیورو کے زیراہتمام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 28 ویں سالگرہ کا کیک ملک بشیر احمد، ناصر بلوچ، علی رضا مڑل، اشفاق بھٹہ، مصطفی گیلانی نے کاٹا ،اس موقع پر بچے بھی ان کے ہمراہ تھے، کیک ان بچوں کو کھلایا گیا ،دریں اثناء پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن ساجد خان بلوچ نے بھی چوک نواں شہر پر دفتر میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کا اہتمام کیا جس میں رانا الطاف حسین ، نعمان اختر ، عیسی بھٹہ ،ملک اشفاق ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر ساجد بلوچ نے خطابکیا،دریں اثناءپاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ نے محلہ عباس پورہ اور سلیم آباد کے غریبوں کے ساتھ مناتے ہو ئے مستحقین میں تحائف بھی تقسیم کئے ، شعبہ خواتین کی سابق سیکرٹری اطلاعات کلثوم ناز بلوچ کی رہائش گا ہ پر بھی تقریب ہوئی ، جس میں نوشین ناز ، ناہید خانم ، صغراں بی بی ، رخشندہ ملک ، آسیہ مائی ، کنیز ڈوگر ، سلمیٰ رانی ،کنول و دیگر نے بھی شرکت کی ، پی پی پی سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ اور وزیر خوراک و پارلیمانی امور نثاراحمد کھوڑو نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی 28ویں سالگرہ ملک کے غریب ،لاوارث اور یتیم بچوں کے نام کرکے اپنے بزرگوں کی عظیم روایت کو برقرار رکھاہے،یہی وجہ ہے کہ ہم سب آج کے دن ایدھی ہوم میں غریب اور یتیم بچوں کو تحفے و تحائف دینے اور ان کے ساتھ سالگرہ کی تقریب منا رہے ہیں۔بلاول کی خواہش تھی کہ ان کی سالگرہ ان غریب بچوں کے ساتھ منائی جائے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے ایدھی ہوم کلفٹن میں یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کرنے ،فیصل ایدھی اور یتیم بچوں کے ساتھ بلاول بھٹوزرداری کی 28ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمشہور سماجی کارکن فیصل ایدھی،پی پی پی سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران سیدہ نفیسہ شاہ،راشد ربانی ،نعمان شیخ، خالد لطیف اور دیگربھی موجود تھے۔