• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ٹرین حادثہ: چینی انجینئر سمیت 40 افراد کے بیانات قلم بند

Multan Train Accident 40 People Off Statements Including Chinese Engineer
ملتان ٹرین حادثہ کی تحقیقاتی کمیٹی تمام بیانات اور حقائق مکمل کرکے لاہور روانہ ہو گئی ہے، تحقیقاتی ٹیم نے چینی انجینئر سمیت 40 افراد کے بیانات قلم بند کر لئے ہیں ۔

ملتان میں ایف جی آئی آر میاں ارشد کی سربراہی میںتین رکنی کمیٹی نے اپنی تین روزہ انکوائری مکمل کر لی ہے، اس انکوائری کے دوران ریہرسل ٹرین بھی چلائی گئی، موقع کا معائنہ کیا گیا اور 40 افراد کے بیان قلم بند کئے گئے۔

ان افراد میں چینی انجینئر شان چینگ پون بھی شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی بیانات اور حقائق کی روشنی میں ٹرین حادثہ کی رپورٹ مکمل کر کے وزارت ریلوے کو فراہم کرے گی جس کی بنا پر ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب ہونے والے اس ٹرین حادثہ میں 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔
تازہ ترین