قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان خود کومحبت وطن کہتی ہے،ہمیں اس بات پر یقین کرنا اور ان کی بات کو تسلیم کرنا چاہیے۔
سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ قائد ایم کیوایم کی صحت بھی ٹھیک نہیں اورذہنی توازن بھی درست نہیں ۔جس پر آرٹیکل چھ لگنا تھا اسے تو نواز شریف نے چھوڑ دیا۔
خورشید شاہ نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ اگر مودی سرکار جیسی 10سرکاریں بھی آجائیں تو بھی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں ۔ خطے میں اگر جنگ ہوئی تو دونوں ملکوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگی ۔
خورشیدشاہ نے کہاکہ کشمیر کے مسئلے پر میاں صاحب کا ردعمل بہتر تھا لیکن انہیں سیاست دانوں سے مشاورت کرنی چاہیے تھی۔