• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروکاری کا الزام، چچا کے ہاتھوں بھتیجی اور ایک شخص قتل

قبو سعید خان (نامہ نگار) قبوسعید خان کے قریب گاؤں غلام رسول چانڈیومیں نور احمد چانڈیو اورشاہنواز چانڈیو نے پستول فائر کر کے اپنی بھتیجی 20سالہ غنویٰ چانڈیو اور ایک شخص عبدالخالق چنہ کو کارو کاری کے الزام میں قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ربیع تھانہ کی پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اٹھا کر بیسک ہیلتھ یونٹ قبو سعید خان سے پوسٹ مارٹم کروا کر ورثا کے حوالے کردیا۔دوسری جانب قبو سعید خان میں مقتول عبدالخالق چنہ کے پھوپھی زاد کزن غلام نبی چنہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چانڈیو برادری سے تعلق رکھنے والے نور احمد چانڈیو اورشاہنواز چانڈیو نے میرے کزن کو اپنے گاؤں میں کھانے کی دعوت پر بلا کر بے گناہ قتل کیا ہے۔
تازہ ترین