صوابی( نمائندہ جنگ) ڈی پی او صوابی جاوید اقبال نے اپنے آفس جرگہ ہال میں ضلعی تعلیمی اداروں کے سر براہان کے ساتھ سیکورٹی کے حوالے سے ایک مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ ساز گار حالات سے نمٹنے کے لئے سکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور ہاسٹلز سیکورٹی کے حوالے سے خاردارباڑ لگانے سمیت، چاق و چوبند تربیت یافتہ چوکیدار ،سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں کیونکہ اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے اور شدت پسند کوئی نہ کوئی کمزوری پکڑ کر نقصان پہنچاسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے کسی بھی غفلت سے کام نہیں چلے گا ، انہوں نے کہا چوکیداروں کو تربیت دینے کی بھی آفر کی ‘ واضح رہے کہ ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو سکولز،کالجز،یونیورسٹیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے رپورٹ تیار کریں گی۔