ملتان (سٹاف رپورٹر )ریلوے ملتان ڈویژن میں بوسیدہ سگنل عینکیں گرنے سے2انجینئر زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ سب انجینئر لیاقت پور توحید موسم کی خرابی کے بعد سگنل درست کررہا تھا کہ سگنل عینک سر پر آگری جس کی وجہ سے اس کے سر میں18ٹانکے لگے جبکہ فیروزہ میں بھی سب انجینئر مقبول کے سر پر عینک گرنے سے وہ زخمی ہوگیا ،سگنل انجینئرز نے بوسیدہ و ناکارہ سگنل سسٹم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار ہیڈ کوارٹر کو سگنل میٹریل فراہم کرنے کا کہا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ہمارے2سگنل انجینئر ہسپتا ل جاپہنچے ہیں ریلوے افسران کی سستی کے باعث حادثات معمول بنتے جارہے ہیں انجینئرز نے سی ای او جاوید انور بوبک سے بوسیدہ سگنل تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔