لاہور،ملتان،ننکانہ صاحب (خصوصی نمائندہ، نامہ نگار،آئی این پی) کانگو وائرس نے لاہور اور ملتان میں دو افراد کی جان لے لی۔ لاہور کے جنرل ہسپتال میں کانگووائرس کے شبہ میں زیر علاج ولایت بی بی دم توڑ گئی جبکہ ملتان کے نشتر ہسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ 28سالہ کبیر علی جاں بحق ہو گیاکبیر علی کا تعلق بوریوالا سے ہے جو جانوروں کی دیکھ بھال کرتا ہے اور کانگو وائرس میں مبتلا ہے تاہم اس کے خون کے نمونے لیکر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے تھے ۔جناح ہسپتال لاہور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ولایت بی بی کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے جسے کانگو وائرس کے شبہ میں ہسپتال داخل کیا گیا تھا اور اس کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جن کی رپورٹ ابھی نہیں آئی۔