راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی کو اسلام آباد کے ڈینگی کے مریضوں کا بھی بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے۔اور اب تک وفاقی دارلحکومت سے120ڈینگی کے مریض راولپنڈی میں آچکے ہیں۔جبکہ راولپنڈی میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد184ہوگئی ہے۔جس میں راول ٹائون95،پوٹھوہار ٹائون39، چکلالہ کینٹ9،راولپنڈی کینٹ کے29مریض شامل ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک800 مریض ایسے آچکے ہیں جن میں خون کے پلیٹلٹس50ہزار تک گرچکے تھے۔لیکن ان کو ڈینگی کا شکار ظاہر نہیں کیا گیا۔اگر ان کو ڈینگی نہیں تھا تو پھر پلیٹلٹس کم کیوں ہوئے ہیں۔ایسی کونسی بیماری شہر میں پھیل رہی ہے جو خون میں پلیٹلٹس کم کررہی ہے۔اس کا کوئی سد باب کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔اگر وہ مریض ڈینگی سے متاثر ہیں تو پھر سرکاری اعدادو شمار میں ان کو چھپایا کیوں جارہا ہے۔عوام کو لاعلمی میں کیوں رکھا جارہا ہے۔ادھر محکمہ فوڈ ضلع راولپنڈی نے ڈھوک حسو میں لاروا ملنے پر ایک المدینہ نان سنٹر کو سیل کردیا ہے۔