ملتان(سٹاف رپورٹر)شہر کےتاریخی دروازوں کی بحالی اور ان کو بین الاقوامی معیا ر کے مطابق لانے کے لئے اٹلی سے ماہرین کی ٹیم ملتان پہنچ گئی ہے،منصوبے پر 25کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ،ملتان کے تاریخی دروازوں دہلی گیٹ،حرم گیٹ، بوہڑگیٹ،لوہاری گیٹ،پاک گیٹ کی بحالی کے منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہوگیا ہے،اس حوالے سےاٹلی سے 6ماہرین کی ایک ٹیم نے ملتان پہنچ کر کام کا آغاز کردیا ہے،بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں حرم گیٹ کو کام کے لئے منتخب کیا گیا ہے ، حرم گیٹ ،مسافر خانہ ،حرم گیٹ پویلین اور صرافہ بازار کے 80میٹرایریا پرکام کیا جارہاہے،تاریخی دروازوں کے اطراف میں لگی بجلی اور ٹیلیفون کی تاروں اور کھمبوں کو ہٹاکر زیرزمین منتقل کیا جارہاہےاس حوالے سے واپڈا کو 28لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے ۔