• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں، بدر احمد میمن

ٹنڈوجام (نامہ نگار) ضلع کونسل حیدرآباد کے چیئرمین بدراحمد میمن نے کہا ہے کہ ضلع حیدرآباد (دیہی) تیل اور گیس کی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں اور غیر مقامی لوگوں کو روزگار دیا جا رہا ہے ،جو کسی بھی صورت میں قبول نہیں،علاقے کے لوگوں نے تحریک چلائی تو ان کے ساتھ ہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع حیدرآبا ددیہی قدرتی گیس اور تیل سے مالامال ہونے کے باوجود ملازمتوں کے سلسلے میں مقامی لوگوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جب کہ غیر مقامی لوگوں کو بڑے پیمانے پر بھرتی کیا جا رہا ہے جوکہ مقامی لوگوں کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے۔
تازہ ترین