• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے اثر رسوخ استعمال کرے، او آئی سی، سیکرٹری جنرل کی بانکی مون سے ملاقات

جنیوا ( آن لائن ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایادامین مدنی نے اقوام متحدہ میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اوران سے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی تشویشناک ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے اثر رسوخ استعمال کرے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر دنیا بھر میں تشویش بڑھنے لگی۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی نے سیکرٹری جنرل یو این او سے ملاقات کی ہے۔ ایاد امین مدنی نے بان کی مون سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کے لیے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں۔ دوسری جانب سیکڑوں کشمیریوں نے ہیوسٹن میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کیا اور بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
تازہ ترین