• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں اغوا ہونیوالی لڑکی کے اہلخانہ کا احتجاج

Family Of Girls Kidnapped Protest In Multan
ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں چار ماہ قبل اغوا ہونے والی لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ لڑکی کے بھائی نے احتجاجا تھانے کے سامنے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔

شجاع آباد کے تھانہ سٹی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ نہ تو پولیس نے اب تک لڑکی کو بازیاب کرایا ہے اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

احتجاج کے دوران مغوی لڑکی کے بھائی نے تھانے کے سامنے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی تاہم راہ گیروں نے آگ بجھاکر جان بچالی۔

اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ تفتیشی افسر نے ان سے کیس کو آگے بڑھانے کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت لی اور مزید ایک لاکھ روپے مانگ رہا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی شفیع گجر کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔
تازہ ترین