گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)باغبانپورہ‘ حافظ آباد روڈ‘ جناح روڈ اور شہرکے دیگر علاقوں میں لوہے کی کرسیوں چارپائیوں‘ کھڑکی اور دروازوں کاکام کرنے والے دکانوں کے باہرسڑکوں پر ویلڈنگ کرتے ہیں جس سے تجاوزات کے علاوہ ویلڈنگ کے شعلے لگنے سے شہریوں کی آنکھیں خراب ہوتی ہیں۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ ویلڈنگ کا کام بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے سرعام جاری ہے شہریو ں نے ڈی سی او محمدعامر جان سے مطالبہ کیاہے کہ سرعام ویلڈنگ کرنے والوں کا نوٹس لیا جائے اور انہیں پابند کیا جائے کہ دکانوں کے اندر ویلڈنگ کریں تاکہ شہریو ں کوویلڈنگ کے شعلے نہ لگیں۔