• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کے ساتھ بچےہم نصابی سر گرمیوںمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،کورکمانڈر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان کورکے زیر اہتمام گریثرن ایجوکیشن سسٹم ، آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کی سالانہ تقریب ِتقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد تھے جنہوں نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے  تمام اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کی شاندار کارکردگی کو سراہا  اور مبارک باد پیش کی ۔کورکمانڈر نے مزیدکہاکہ جدید تعلیمی تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں شب و روز مصروف ِ عمل ہے۔گریژن اکیڈمی ملتان ، آرمی پبلک سکول خانیوال اور آرمی پبلک سکول ساہیوال کا قیام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جہاں طلباء وطالبات کی بہت بڑی تعداد اپنی تعلیمی ضروریات کو پورا کررہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ بچےہم نصابی سر گرمیوں مثلا کھیل ، تقاریری مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔تاکہ ان کی ذہنی و جسمانی نشو نمابہتر انداز میں ہو سکے۔واضح رہے کہ  فیڈرل بورڈ کے سالانہ امتحان میں ملتان ریجن کی عریج مشرف اور حفضہ سعید نے 1030نمبر حاصل کرکے طالبا ت میں سے فرسٹ پوزیشن حاصل کی اور ان طالبات نے فیڈرل بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جبکہ فیڈرل بورڈمیں سید محمد علی یوشع گردیزی نے آل اوور پاکستان میں 1050 میں سے 1027نمبر لے کر طلبا میں سےپہلی پوزیشن حاصل کی ملتان ریجن کے میٹرک کے سالانہ امتحان میں النور اسپیشل چلڈرن سکول اینڈ کالج کے خضر حیات نے پہلی ،ماریہ لیاقت نے دوسری جبکہ آمنہ افضل نے تیسری پوزیشن خاصل کی۔تقریب میں بچوں کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔   
تازہ ترین