گجرات (نمائندہ جنگ)بھٹہ خشت پر کمسن بچی سے مشقت کروانے پر بھٹہ مالک، منشی اور بچی کے والد کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات نورالعین نے لیبر آفیسر بشیر حسین کے ہمراہ جلالپور جٹاں روڈ پر واقع متعدد بھٹہ خشت کی اچانک چیکنگ کی اس دوران شاہدولہ بھٹہ خشت پر 8سالہ سویرا سکول جانے کی بجائے اپنے والدین کے ساتھ بھٹہ خشت کیلئے اینٹیں بنا رہی تھی۔