• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں اشیاء فراہم کرنیوالے ٹھیکیداروں کے بل پاس نہیں ہوسکے

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنیوالے ٹھیکیداروں کے بل پاس نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے جیل میں خوراک کے ذخائر کی کمی کے خدشات بڑھ گئے ہیں، محکمہ اکاؤنٹس آفس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوں کو پاس کرنے کیلئے کمپیوٹر میں سیلز ٹیکس کٹوتی کا سوفٹ ویئر لانچ کردیا گیا ہے مگر قیدیوں کی اشیاء خوردونوش ، سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ ہوتی ہیں اس بارے میں اے جی آفس لاہور کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سافٹ ویئرمیں تبدیلی کی جائے تاکہ قیدیوں کی خوراک کے بل پاس ہوں ، ادھر جیل حکام نے 2300 اسیروں کی خوراک کے ذخائر میں کمی کے بارے میں آئی جی جیل خانہ جات کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
تازہ ترین